Advertisement
Advertisement
Advertisement

لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے بڑا ریلیف؛ امدادی پیکج جاری

Now Reading:

لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے بڑا ریلیف؛ امدادی پیکج جاری
لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے بڑا ریلیف؛ امدادی پیکج جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے امدادی پیکج جاری کردیا۔

لائن آف کنٹرول پر قربانیوں کے اعتراف میں ایل او سی متاثرین کیلئے بڑا ریلیف سامنے آگیا ہے جس میں وفاق نے 53 کروڑ 20 لاکھ روپے کا امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کو ریلیف فنڈ منتقل بھی کردیا ہے، گولہ باری سے زخمی و شہداء کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے گا۔

فنانس  ڈویژن نے وزیراعظم پاکستان پیکج کے تحت ون ٹائم گرانٹ جاری کی ہے، ادائیگی 15 مئی 2025 کی تاریخ کے تحت سرحدی کشیدگی کے متاثرین کے لیے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے بچہ شہید

Advertisement

سیز فائر لائن انسیڈنٹ ریلیف فنڈ کے تحت رقم ضلعی سطح پر منتقل ہوگی جب کہ بورڈ آف ریونیو آزاد کشمیر کو فنڈز کی تقسیم کا مکمل بریک اپ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متاثرین کو رقم کی فوری اور شفاف ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، آزاد کشمیر حکومت پہلے ہی شہداء کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے ادا کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر بھارتی حملے کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر ورثا کو رقوم ادا کی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر