Advertisement
Advertisement
Advertisement

معرکہ حق؛ ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری

Now Reading:

معرکہ حق؛ ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری
معرکہ حق؛ ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور شاندار فتح پر ’’معرکہ حق‘‘  نامی فلم جاری کی گئی ہے، یہ 27 منٹ 51 سیکنڈ پر مشتمل جامع اور ایک معلوماتی دستاویزی فلم ہے جو مستند حقائق پر مبنی ہے۔

اس فلم میں نہ صرف ہندوستان کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کیا گیا ہے بلکہ پاکستان کی جرات مندانہ عسکری کارروائی معرکہ حق کی جھلک کو بھی پیش کیاگیا ہے۔

یہ فلم ایک ایسے تاریخی لمحہ پر بنائی گئی ہے جس نے جنوبی ایشیا کے جیو اسٹریٹیجک توازن کو یکسر تبدیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ آپریشن مکمل، معرکہ حق کا نام دیدیا گیا، آئی ایس پی آر

یہ فلم ناقابلِ تردید شواہد کے ذریعے ثابت کرتی ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی بیانیے کی بنیاد پر سچائی کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا، جبکہ اس کے برعکس، پاکستان نے نہ صرف اپنے خلاف گھڑے گئے جعلی دہشت گرد کیمپوں کی حقیقت کو دنیا پر آشکار کیا، بلکہ خود بھارتی عوام نے بھی مودی سرکار کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔

Advertisement

دستاویزی فلم میں 10 مئی کو آپریشن  بنیان مرصوص  کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن عسکری جواب بھی پیش کیا گیا ہے، ایک ایسا جواب جس نے بھارتی جارحانہ عزائم اور جنگی جنون کو واضح پیغام دیا۔

اس ڈاکومینٹری میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بر وقت فیصلہ سازی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

دستاویزی فلم میں پاکستانی عوام کی افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور حمایت اور بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر