اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم مزدور کی مناسبت سے محنت کش طبقے کیلئے اپنے پیغامات جاری کردیے۔
صدر آصف زرداری نے محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اس جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جو محنت کشوں نے اپنے حقوق کے لیے کی، قومی ترقی مزدوروں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزدوراور محنت کش طبقہ ہماری معیشت، قومی ترقی کا اہم کردار ہے، مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرتے ہیں، مزدور صنعتوں، زراعت، معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دوران روزگار محفوظ، صحت مند، باوقار حالات کو فروغ دینے کا پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں، افرادی قوت کے تحفظ کے لیے اہم قانون سازی، اصلاحات کی ہیں، مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ آئین پاکستان میں درج ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ محنت کش افرادی قوت قوم کی ترقی کے پیچھے اصل محرک ہے، پاکستان نے کلیدی بین الاقوامی لیبرکنونشنز کی توثیق کی ہے، ایسے مستقبل کی تعمیر کررہے ہیں جہاں ہر مزدور کو محفوظ روزگار تک رسائی ہو۔
مزید پڑھیں: یوم مزدور؛ محنت کشوں کی خدمات کے اعتراف کادن
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
