Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی پروفیسر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

Now Reading:

امریکی پروفیسر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا
امریکی پروفیسر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

بھارت کو معرکہ حق میں شکست کے بعد جہاں مسلسل ہزیمت کا سامناکرنا پڑرہا ہے وہی غیر ملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف  دکھائی دیتے ہیں۔

بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران امریکی پروفیسر کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ ’’ بھارت پاکستان کو ہر ممکن کوشش کے باوجود خوفزدہ نہیں کرسکا۔‘‘

پروفیسر کرسٹین فیئرنے کہا کہ ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو، موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے، بھارت کے اندر میڈیا، خاص طور پر جنہیں میں ‘فسادی  میڈیا’ کہتی ہوں، نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ بھارت پاکستان کو نہ کسی ناکامی سے دوچار کرسکا اور نہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا ہے، پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہی وہ بھاگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ بنیان مرصوص؛ کانگرس رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی

Advertisement

انہوں کہا کہ یہ تنازعہ بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے شدت اختیار کر گیا، بھارت خود بھی چاہتا تھا کہ تنازعے کو کم کرنے کے لیے کوئی محفوظ راستہ نکالا جائے۔

پروفیسر کرسٹین فیئر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی بے لگام میڈیا عوام میں ایسی توقعات پیدا کرتا ہے جو بعد میں عسکری تقاضوں کو جنم دیتی ہیں، بھارت اور اس کا میڈیا جنگجویانہ  رویہ رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر