
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق کراچی، لاہور اورسیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طورپرمعطل کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس بند رہیں گے، لہذا مسافروں سےدرخواست ہے تازہ ترین صورتحال کےلیےمتعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا تاہم کچھ ہی گھنٹے بعد اسے بحال بھی کر دیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کی 14 پروازوں کو کراچی متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کیا گیا، جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ائیرپورٹس کی 40 پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ پاک بھارت جنگی حالت کی وجہ سے ملتان لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد اور فیصل آباد کی فلائٹس کے لیے غیر یقینی صورتحال تاحال برقرار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News