Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

Now Reading:

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 29 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 29 فیصد  کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ 35 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، جبکہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء مہنگی، 14 کی قیمتیں کم ہوئیں۔

مہنگی ہونے والی اشیاء

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 5 روپے 23 پیسے، انڈے فی درجن 23 روپے 56 پیسے مہنگے ہوئے۔

Advertisement

ایک ہفتے کے دوران گڑ فی کلو 3 روپے 27 پیسے، جبکہ کیلے فی درجن 1 روپے 75 پیسے مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ دال مونگ،گندم کا آٹا، چنے، بچوں کا خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپریل 2025 میں تجارتی خسارے میں 55 فیصد اضافہ، ادارہ شماریات

سستنی ہونے والی اشیاء

ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 36 روپے 49 پیسے سستی، جبکہ پیاز فی کلو 2 روپے 51 پیسے سستے ہوئے۔

ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کمی ہوئی، اس کے علاوہ ڈیزل، دال مسور، چاول، جلانے کی لکڑی، چینی بھی سستی ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بریڈ، تازہ دودھ، دہی، نمک، سگریٹ سمیت 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم بھی رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر