Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلگام فالس فلیگ؛ پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

Now Reading:

پہلگام فالس فلیگ؛ پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب
پہلگام فالس فلیگ؛ پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

پہلگام فالس فلیگ کے بعد سے بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگائے، جس کے بعد پاکستان نے ٹھوس شواہد کے ساتھ بھارت کے ہر الزام کی تردید کی۔

ذرائع کے مطابق بغیر کسی جواز یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر بھارت نے اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کر دیا، اس حوالے سے پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل کا عندیہ دے دیا۔

پاکستانی سفیر خالد جمالی نے کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان کے سر تھوپ چکا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ “فالس فلیگ” قرار، بھارتی عوام مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہونے لگی

خالد جمالی نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، بھارت کی جانب سے حملے کی صورت میں پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، ہم بھارتی جنگی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کا پورا حق ہے۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، ہم چین اور روس سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر بھارت نے اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کر دیا ہے، بھارت خود ہی بے بنیاد الزامات لگا کر اپنی کی گئی سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کر رہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر