
اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے ان کے ملک کی جانب سے کیے گئے حملوں پر بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی حملوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بلااشتعال حملے کیے، بھارتی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید و زخمی ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، عالمی قوانین اور بین الریاستی ضوابط کے منافی ہیں۔
شفقت علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد مؤقف کو مسترد کر دیا، بھارت کو خبردار کیا کہ ایسی مہم جوئی خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے 6 مقامات بہالپور، کوٹلی، مظفر آباد سمیت دیگر علاقوں میں فضا سے میزائل داغے جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا، تاہم صبح ہوتے ہی بھارت نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News