Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافت میں سیاست کی طرح پولرائزیشن نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

صحافت میں سیاست کی طرح پولرائزیشن نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
صحافت میں سیاست کی طرح پولرائزیشن نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں حکومتوں کی جانب سے صحافیوں کے خلاف جو کردار ہے وہ سب کے سامنے ہے،  پیکا لا صحافیوں کی آواز بند کرنے کی سازش ہے، صحافت میں سیاست کی طرح پولرائزیشن نہیں ہونی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان  نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا عالمی دن ہے غزہ میں ڈیڑھ سال میں صحافیوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 211  صحافی غزہ میں شہید ہوچکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے 408  غزہ اسپتالوں اور مساجد ہر ہر جگہ بمباری کی ہے، اس صورتحال کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے، رپورٹنگ اور سچ کو بے نقاب کرنے والوں کو سلام،  اور کیمرہ ورکرز کو جو جنگوں میں برے سے برے حالات میں اپنی زمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ میڈیا مالکان  میڈیا ورکرز جو حقوق ہیں وہ ادا نہیں کرتے، سیلریز میں کوئی اضافہ نہیں کیا جاتا، تمام صحافیوں کو مناسب تنخواہ بروقت  اور جاب سیکیورٹی ہونی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل کو لائسنس دیا گیا جتنا مارنا ہے مار لو قتل کردو کوئی کچھ نہیں کرسکتا، اسرائیل کی پشت پر امریکہ کھڑا ہے، ہمارے پاس فوجیوں اور ٹیکنالوجی کی کوئی کمی نہیں ہے، نیتن یاہو خاص طور پر کہہ چکا ہ کہے وہ گریٹر اسرائیل چاہتا ہے، گویا ایک ٹرائی اینگل بنا ہوا ہے جو امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل اور بھارت دہشت گردی کررہے ہیں، فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی آواز کو مدھم نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پورے ملک میں لوگوں کو موبائلاز کیا ہے، پورا پاکستان فلسطینیوں کے لیے متحرک ہے 26 اپریل کو ہڑتال کی گئی پورے پاکستان کے تاجروں نے بھرپور ساتھ دیا، 17 مئی کو ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد میں غزہ مارچ جبکہ  18 مئی کو مالا کنڈ میں بہت بڑا احتجاج کیا جائے گا، ہم کسی کو زبردستی کاروبار بند کرنے کی بات نہیں کرتے، مصنوعات کا بائیکاٹ بہت ضروری ہے، جماعت اسلامی پاکستانی برانڈز کو مقبول بنانے کے لیے دو ایکسپو منعقد کرچکی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب جب بارڈر کھلتا ہے تو الخدمت امدادی سامان وہاں پہنچاتا ہے، امدادی سامان لے جانے والے جہاز پر مالٹا میں اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام میں اپنے ہی سیاحوں کا قتل عام کیا ہے، امریکہ کے بیان میں یہ بات ثابت ہوتی ہے وہ بھارت کے موقف کی تائید کرتا ہے، ابھی حملہ ہوا اس میں نائب صدر امریکہ کا کہنا ہے کہ بھارت صبر کا مظاہرہ کرے، بھارت کیسے بین القوامی معاہدے سندھ تاس کو ختم کرسکتا ہے، بھارت کیسے پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے، اس میں فوری  دنیا کو اپنا ہمنوا بنانے کی ضرورت ہے، امریکہ اپنے مفادات کے ساتھ بھارت کے لیے کام کرتا ہے، امریکہ دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے مختلف طریقوں سے اسلام کو بدنام کرتا ہے، جہاں جہاں ملین کی تعداد میں مسلمانوں کو قتل کیا گیا اس میں امریکہ ملوث ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکہ بھارت سے غیر جانبدار تحقیقات کی بات کیوں نہیں کررہا ہے، جب ہم امریکہ کی جنگ میں کود گئے تو یہاں بم دھماکے ہونا شروع ہوگئے، جب سے امریکہ را بلیک واٹر کا عمل دخل ہوا اس میں ہماری فوج کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے، امریکہ نائب صدر سے باز پرس کی جائے، ہم چائنا کی سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس وقت قومی یکجہتی کی بہت ضرورت ہے، جب فوج لڑے اس کی پشت پر عوام موجود ہو، حکومت کی زمہ داری ہے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی پیدا کریں ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کے ساتھ ہیں، گوادر میں غزہ کے لیے خواتین کا بہت بڑا مظاہرہ کیا گیا، اس موقع ملکی اداروں کو مثبت رویہ دکھانے کی ضرورت ہے، وفاق نے کینالز کا معاملہ واپس لے لیا ہےجب یہ معاملہ سامنے آیا تو جماعت اسلامی نے پنجاب سمیت ہر جگہ کینالز کے اس مسئلے پر بات کی، آج تک سندھ میں جو پانی آرہا ہے اس کی ڈیجیٹائزیشن ہوئی ہے یا نہیں یہ تو سندھ حکومت کا کام ہے، سندھ میں جو پانی آرہا ہے اس کی کیا تفصیلات ہیں، کراچی میں چار دن سے پانی نہیں آرہا ہے،  8 مہینوں میں چھ مرتبہ 84 انچ کی لائن پھٹ چکی ہے، پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن صورتحال افسوسناک ہے، پہلے بجلی کے کنڈے سنے تھے لیکن اب پانی کی لائن پر کنڈے لگائے جارہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید یہ بھی کہا کہ کے 4 منصوبہ ہی بہتر انداز میں آگے نہیں بڑھ رہا، بلکہ ٹینکرز مافیا بڑھتا جارہا ہے لوگوں کے گھروں میں پانی میسر نہیں ہے، کراچی میں سب سے زیادہ قومیں رہتی ہے اس کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہا ہے، جو بجٹ بن رہا ہے اس میں تنخواہ داروں نے 9 ماہ 395 ارب روپے ٹیکس دیا ہے، تنخواداروں کو مارے جاؤ، بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر