Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی مویشی منڈی کا 15 واں روز؛ قربانی کے جانوروں کی بھرمار، خریداروں کا رش

Now Reading:

کراچی مویشی منڈی کا 15 واں روز؛ قربانی کے جانوروں کی بھرمار، خریداروں کا رش
کراچی مویشی منڈی کا 15 واں روز؛ قربانی کے جانوروں کی بھرمار، خریداروں کا رش

کراچی: نادرن بائی پاس پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی “مویشی دوست منڈی” میں آج پندرھوے روز بھی جانوروں کی بھرپور آمد اور خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی کے نادرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے بیوپاری قربانی کے جانور لے کر منڈی پہنچ رہے ہیں جب کہ شہری اپنے پسندیدہ جانور کی تلاش میں مویشی منڈی کے چکر لگا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور کراچی کے مختلف فارم ہاؤسز سے آئے خوبصورت گائے، بیل، بکرے، بچھڑے، بچھیا اور اونٹ مویشی منڈی میں خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مارشل ایریا میں مویشی سے لدی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، جہاں رات دن جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

منڈی کے وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں دو من سے لے کر دس من وزن تک کے مختلف نسل اور رنگوں کے جانور موجود ہیں۔ بیوپاریوں اور خریداروں کے درمیان قیمتوں پر سودے بازی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

Advertisement

آج ہفتے کے روز صبح سے ہی شہریوں کی بڑی تعداد منڈی پہنچی، جہاں وہ اپنے من پسند جانوروں کی خریداری کے لیے بلاکس کا چکر لگاتے دکھائی دیے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں خریداروں کا رش مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر