Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا مصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیر اعظم کا مصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر السیسی کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے مصری صدر نے قبول کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی، سندھ طاس معاہدہ، اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال بشمول غزہ کے بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں تعمیری کردار، متوازن بیانات اور فعال سفارت کاری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس موقع پر خطے میں امن کی کوششوں میں مصر کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے بہادری سے دفاع پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن کے مفاد میں بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا مصری صدر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

Advertisement

وزیراعظم نے صدر السیسی کی توجہ سندھ طاس معاہدے کی اہمیت کی طرف مبذول کراتے ہوئے واضح کیا کہ اس معاہدے کو التواء میں ڈالنے یا اس کی خلاف ورزی کی کوئی بھی کوشش پاکستان کے لیے “سرخ لکیر” تصور کی جائے گی۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، بالخصوص غزہ میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کے عوام کے لیے درکار انسانی امداد کی بلا تعطل اور بروقت فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ماہ دو ریاستی حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس کے بامعنی اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کی جنگ بندی مفاہمت اور خطے میں پائیدار امن کے لیے کوششوں کی تعریف کی اور تمام شعبوں میں مصر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

صدر السیسی نے غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے پر پاکستان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر السیسی کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے مصری صدر نے قبول کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر