پاک بھارت کشیدگی پر اسماعیلی برادری کے امام پرنس رحیم آغا خان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کردی۔
اسماعیلی برادری کے امام پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پرنس رحیم نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک موجودہ تناؤ کو بڑھنے سے روکنے اور انسانی و اقتصادی نقصانات سے بچنے کے لیے جلد از جلد مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان جلد از جلد کشیدگی کم کریں
خط میں پرنس رحیم آغا خان نے پاک بھارت تنازع کے پرامن حل کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے اعتماد سازی اور بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔
اس کے ساتھ ہی پرنس رحیم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھا ہے جس میں مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کو فعال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
