
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں پانی کی موجودہ صورتحال اور خریف سیزن کے دوران پانی کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی روکنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ارسا کے مطابق، بھارتی اقدام کے باعث خریف سیزن کے ابتدائی مہینوں میں پانی کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے زرعی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔
ارسا نے خبردار کیا ہے کہ رواں خریف سیزن کے دوران ملک کو مجموعی طور پر 21 فیصد پانی کی کمی کا سامنا رہے گا، اور اگر دریائے چناب میں پانی کی معمول کے مطابق فراہمی بحال نہ ہوئی تو اس کمی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دو آبی منصوبوں کی گنجائش میں اضافہ شروع کردیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی دستیابی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ بحران سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ارسا نے عندیہ دیا ہے کہ خریف سیزن کے اختتام تک پانی کی کمی کم ہو کر تقریباً 7 فیصد تک محدود ہو سکتی ہے۔
ارسا نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ بھارت کی جانب سے روکے گئے پانی کی تلافی کے لیے آبی ذخائر سے صوبوں کو پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
ادارے نے اس موقع پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ پانی کے اس اہم مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News