Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید الاضحیٰ پر زائد کرایوں کیخلاف سندھ حکومت کا بڑا ایکشن، افسران کی چھٹیاں کینسل

Now Reading:

عید الاضحیٰ پر زائد کرایوں کیخلاف سندھ حکومت کا بڑا ایکشن، افسران کی چھٹیاں کینسل

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بین الصوبائی اور بین الاضلاعی سفر میں زائد کرایوں کی شکایات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت نے اہم اور فوری اقدام اٹھا لیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے اعلان کے مطابق، ٹرانسپورٹ کے تمام متعلقہ افسران کی عید کی تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عید پر لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں، اور ان کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو کرایوں میں غیرقانونی اضافے سے بچانے کے لیے حکومت نے یہ سخت قدم اٹھایا ہے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ نے واضح کیا کہ اگر فیلڈ افسران کرایوں میں زیادتی کی شکایات پر فوری کارروائی نہ کریں تو عوام براہِ راست ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

ہر افسر کو عید کے دوران اپنے علاقے میں موجود رہنے اور شکایات کا فوری نوٹس لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Advertisement

وزیر ٹرانسپورٹ نے متنبہ کیا کہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو بھی ٹرانسپورٹر سرکاری نرخنامے سے زیادہ کرایہ وصول کرتا پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہم نے افسران کی تعطیلات اسی لیے منسوخ کی ہیں تاکہ عوام کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ کوئی بھی شہری اگر اضافی کرایہ ادا کرنے پر مجبور ہو، تو فوری طور پر متعلقہ افسر یا ہمارے شکایتی نظام سے رابطہ کرے۔

سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری مقرر کردہ کرایوں کے بارے میں آگاہ رہیں، اور اگر کوئی ٹرانسپورٹر زائد رقم طلب کرے تو فوری اطلاع دیں تاکہ موقع پر کارروائی کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر