
بھارت کے خلاف کامیاب عسکری کارروائی “آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ ” کی فتح کے موقع پر پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے نماز شکرانہ کا اہتمام کیا گیا۔
یہ روح پرور تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا۔
ڈی جی رینجرز سندھ، ڈویژن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ افسران اور جوانوں نے بھی ملک کی فتح اور دشمن پر غلبے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
نماز شکر کے بعد کور کمانڈر کراچی نے جنگی تیاری کے ساتھ ہمہ وقت مستعد جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر افواج اور شیر دل جوانوں پر فخر ہے۔ یہ قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر پاکستان کا دفاع کیا۔
اس موقع پر جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے عزم و حوصلے کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے آپریشن کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی طور پر مبارکباد دی، جبکہ بولاری ایئر بیس پر زخمی ہونے والے ائیر فورس کے جوان کی عیادت بھی کی۔
انہوں نے زخمی جوان کی بلند حوصلگی، عزم اور دشمن کے خلاف بہادری کو سراہتے ہوئے اسے قوم کا سچا غازی قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News