Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کے تحت پاکستان کا سائبر وار تیز، بھارت کی اہم ویب سائٹس اور اداروں پر کاری ضرب

Now Reading:

آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کے تحت پاکستان کا سائبر وار تیز، بھارت کی اہم ویب سائٹس اور اداروں پر کاری ضرب

بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں جاری آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کے تحت پاکستان نے جہاں عسکری سطح پر اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے، وہیں سائبر محاذ پر بھی زبردست پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد بھارتی سرکاری اور نجی ویب سائٹس، ڈیٹا بیسز اور مواصلاتی نظام کو ہیک کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر وار ٹیم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا، جن میں درج ذیل اہم ادارے اور سرکاری پلیٹ فارمز شامل ہیں:

بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی آفیشل ویب سائٹ

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL)

یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI)

Advertisement

انڈین ایئر فورس

مہاراشٹرا الیکشن کمیشن

بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF)

آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن

کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی (CRIA)

ماہانگر ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (MTNL)

Advertisement

بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ (BEML)

ذرائع کے مطابق ان ویب سائٹس کا مکمل مواد ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد اداروں کا حساس ڈیٹا لیک کر کے ڈارک ویب پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

سائبر حملوں کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے 2500 سے زائد بھارتی سیکیورٹی کیمروں کو بھی ہیک کیا گیا ہے، جس کے بعد کئی سرکاری تنصیبات اور حساس مقامات کی لائیو نگرانی مفلوج ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیک کیے گئے کیمروں کا کنٹرول پاکستانی سائبر ٹیموں کے پاس ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سائبر حملوں میں گزشتہ دو دن سے پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے بھارتی نیوز چینلز کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سائبر کارروائیاں بھارت کو یہ واضح پیغام دیتی ہیں کہ پاکستان نہ صرف روایتی میدان میں بلکہ سائبر اور ڈیجیٹل میدان میں بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ حملے بھارت کی سائبر سیکیورٹی کی کمزوریوں کو نمایاں کرتے ہیں۔

یہ سائبر حملے آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کے تسلسل کا حصہ ہیں، جس میں پہلے ہی بھارتی فضائی تنصیبات، میزائل اسٹوریج سائٹس اور پاور گرڈ کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کی جارحیت جاری رہی تو پاکستان کی سائبر ٹیمیں مزید اہم اداروں اور ڈیٹا نیٹ ورکس کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر