
پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے، بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News