اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مودی کو بتانا چاہتے ہیں کہ تم گولی چلاؤ گے تو ہم غوری چلائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے یوم تکبیر، یوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا دن منا رہے رہیں ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کہا کہ جب بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کیے تو پاکستان نے چھ ایٹمی دھماکے کیے، اس وقت کی حکومت امریکہ کی طرف دیکھ رہی تھی، ہماری عوام نے دباؤ ڈالا تو حکومت کو ایٹمی دھماکے کرنا پڑے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ مودی کو بتانا چاہتے ہیں کہ تم گولی چلاؤ گے تو ہم غوری چلائیں گے، ہمارے عظیم پائلٹس نے رافیل کا غرور خاک میں ملا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج کا بڑھنا معیشت کی بہتری کا ثبوت نہیں، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کو اسرائیل و امریکہ کی مدد حاصل ہے، اسرائیل غزہ میں اپنی بربریت کا تجربہ مقبوضہ کشمیر میں بھی کرنا چاہ رہا ہے، جب تک بھارت کا حملہ ہورہا تھا امریکہ نے بھارت کو نہیں روکا، جب بھارت کو مار پڑنا شروع ہوئی تو امریکہ کو جنگ بندی کے لیے فوری آنا پڑا ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جب بھارت کو سائبر جام کردیا تو امریکہ نے جنگ بندی میں کودنا ضروری سمجھا، جب ڈاکٹر عبدالقدیر خان فوت ہوئے تو اس وقت کی حکومت نے فیصل مسجد کے احاطے میں تدفین نہیں ہونے دی، امریکہ سے ڈرتے ہوئے اس وقت کے آرمی چیف محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازے میں شریک نہ ہوئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ آج کی حکومت نے اپنے بیٹوں بیٹیوں کی تصاویر یوم تکبیر پر اشتہارات میں شائع کی ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصاویر نہیں شائع کی، حکومت ہو یا اپوزیشن سب ہی امریکہ سے ڈرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر نعرہ تکبیر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
