Advertisement
Advertisement
Advertisement

خضدار میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید

Now Reading:

خضدار میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
خضدار میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید

فائل فوٹو

 بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں نے گھناؤنا اور بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں آج ایک بار پھر بھارتی منصوبہ بندی اور سرپرستی میں ہولناک حملہ ہوا، دہشتگردوں نے اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمائیت یافتہ دہشت گرد میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں کررہے ہیں، جس کے دوران دہشت گردی اور بدامنی پھیلائی جارہی ہے، دہشت گردوں نے خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین بچوں سمیت پانچ افراد شہید، کئی بچے زخمی ہوئے ہیں،

آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی اور فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں بری طرح شکست کھانے کے بعد بھارتی دہشت گرد پراکسیز پاکستان میں معصوم بچوں اور شہریوں جیسے آسان اہداف کے دہشت گردی کی کارروائیوں میں نشانہ بنارہی ہیں۔

Advertisement

بھارتی حکومت کی طرف سے ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کا استعمال نفرت انگیز، اخلاقی پستی اور بنیادی انسانی اصولوں کو نظر انداز کرنے کی واضح مثال ہے، ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس بزدلانہ بھارتی اسپانسرڈ حملے کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور ذمہ داروں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، پاکستان کی مسلح افواج بہادر پاکستانی قوم کی حمایت کے ساتھ، پاکستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے متحد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر