Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوات میں سیمینار اور یکجہتی واک؛ اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت

Now Reading:

سوات میں سیمینار اور یکجہتی واک؛ اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت
سوات میں سیمینار اور یکجہتی واک؛ اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت

سوات: اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے سیدو میڈیکل کالج سوات میں سینٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد۔

سینٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سیدو میڈیکل کالج سوات کے تعاون سے سیمینار اور قومی یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اے پی ایس خضدار کے معصوم طلبہ پر ہونے والے سفاک دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کرنا تھا۔

اس موقع کا مقصد سماجی ذمہ داری اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کے خلاف اجتماعی عزم کا اظہار بھی تھا۔ طلبہ و اساتذہ نے اے پی ایس پشاور سے لے کر خضدار تک پیش آنے والے المیوں پر اظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی ادارے ایک متحد اور باہمت قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سینٹر فار کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CVE) نے خطاب کرتے ہوئے انتہا پسند نظریات کے خلاف تعلیم، آگاہی اور نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے مؤثر جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔

بعد ازاں منعقدہ یکجہتی واک میں طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا ’’خضدار کے شہید طلبہ کو انصاف دو، خاموشی غداری ہے‘‘، ’’ہم اے پی ایس ہیں، ہم خضدار ہیں، ہم ابھریں گے‘‘، ’’نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے‘‘۔

Advertisement

یہ نعرے نوجوانوں کے جذبے، شعور اور دہشت گردی، فتنۂ الہندستان اور فتنۂ الخوارج کے خلاف ان کے پختہ عزم کی عکاسی کر رہے تھے۔ سیدو میڈیکل کالج کے طلبہ نے امن، اتحاد اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم رہنے کا عہد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر