Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت

Now Reading:

پاکستان کی مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت
پاکستان کی مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت

پاکستان کی جانب سے مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات اور ایک اسکول کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان  نے کہا کہ پاکستان قابض اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے مذہبی، تاریخی اور قانونی تشخص کو مجروح کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ کہا کہ اسرائیل اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے میں پہلے سے ہی کشیدہ صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں ،پاکستان مقدس مقامات کے تقدس اور تاریخی حیثیت کے تحفظ، اور اسرائیل کو مزید اشتعال انگیزیوں سے روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کی مسجد اقصیٰ آمد کو اشتعال انگیزی قرار دے دیا

ترجمان نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں قابض طاقت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو مسلسل نشانہ بنانے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیلی شرمناک حملے میں ایسا اسکول نشانہ بنایا گیا جو بے گھر خاندانوں کو پناہ دے رہا تھا۔

Advertisement

ترجمان  دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے کے بعد دل دہلا دینے والی تصاویر  سامنے آئیں میں جن میں بڑی تعداد جاں بحق ہونے والے بچوں کی ہے، اسکول پر اسرائیلی حملہ عالمی برادری کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہونی چاہیے، یہ حملے فوری طور پر بند ہونے چاہییں اور اسرائیل کو اپنے بھیانک جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر