Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے پر بھارت کے یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس بلاک

Now Reading:

جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے پر بھارت کے یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس بلاک
بلاک کیے گئے مواد میں گمراہ کن، من گھڑت اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے

پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے پر پی ٹی اے نے بھارت کے متعدد یوٹیوب چینلز اور درجنوں ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کی جانب سے پھیلائے جانے والے جھوٹے اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 16 بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 31 یوٹیوب ویڈیوز اور 32 ویب سائٹس بھی بند کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق، یہ فیصلہ قومی سلامتی اور پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے تحت کیا گیا ہے۔

بلاک کیے گئے مواد میں گمراہ کن، من گھڑت اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے جن کا مقصد عوامی رائے کو مسخ کرنا اور قومی یکجہتی کو متاثر کرنا تھا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ وار، پاک فضائیہ کی طاقت نے دنیا کو متاثر کردیا

ادارے کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں دشمن قوتوں کی جانب سے جھوٹے بیانیے اور اطلاعاتی حملے ایک منظم کوشش کا حصہ ہیں جن کا بروقت تدارک ناگزیر تھا۔

ادھر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے مکمل طور پر دستیاب اور محفوظ ہے۔

پی اے اے کے مطابق، مقامی و بین الاقوامی کمرشل پروازوں کی پُرامن روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پی اے اے نے مزید بتایا کہ بھارت کی جانب سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم (ICAO) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر