Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

Now Reading:

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

نئی دہلی: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کے باعث بھارت کو اب تک 1300 کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ 18 دنوں میں مجموعی طور پر 2000 پروازیں متاثر ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جارحانہ رویے کے جواب میں اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کی تھی اور آج اس بندش کو 19 دن مکمل ہوچکے ہیں۔

بھارتی فضائی کمپنیوں کو نہ صرف پروازوں میں تاخیر بلکہ ایندھن اور دیگر آپریٹنگ اخراجات میں دوگنا اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جنگ پسندی صرف ایئرلائن انڈسٹری ہی نہیں بلکہ معیشت کے دیگر شعبوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے، خاص طور پر کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

فضائی کمپنیوں کا ماننا ہے کہ اگر پاک بھارت کشیدگی کم ہوجائے اور تعلقات معمول پر آجائیں تو ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

تاہم کروڑوں کے نقصان کے باوجود مودی حکومت سبق سیکھنے کو تیار نہیں دکھائی دیتی۔ بھارتی حکومت نے پاک بھارت سیز فائر کو محض عارضی قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر