Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا بزدلانہ وار، پاک فضائیہ کی طاقت نے دنیا کو متاثر کردیا

Now Reading:

بھارت کا بزدلانہ وار، پاک فضائیہ کی طاقت نے دنیا کو متاثر کردیا
بھارت کا بزدلانہ وار، پاک فضائیہ کی طاقت نے دنیا کو متاثر کردیا

بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال اور بزدلانہ فضائی کارروائی کا پاک فضائیہ نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت اور جرات سے جواب دیا، جس نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو بھرپور پذیرائی ملی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں JF-17 طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جنگی طیاروں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کے بعد عالمی دفاعی ماہرین اور سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستانی ساختہ طیاروں، خصوصاً JF-17 تھنڈر کی جانب مبذول ہوئی ہے، اس کامیابی کے تناظر میں چینی دفاعی کمپنی “چنگدو ایرو اسپیس کارپوریشن” کے شیئرز کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے رافیل بنانے والے ڈساوالٹ ایوی ایشن کے شیئرز تنزلی کا شکار ہیں جبکہ پاکستان کے استعمال کردہ JF-17 اور J-10C طیارے عالمی توجہ کا مرکز بن گئے اور بھارتی طیارے رافیل کی ناکام کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جنگی طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کر دیا گیا کہ مادرِ وطن کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر