
چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر دارالافتاء پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی نے کوٹہ کے مسائل کے باعث حج نہ کرنے والوں کے لیے پیغام دیا ہے جس میں انہوں حج کے مالی وسائل فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے وقف کرنے کی اپیل کی ہے۔
علامہ طاہر اشرفی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بلا شبہ حج اسلام کا رکن اور اہم ترین عبادت ہے، فلسطین تک امداد پہنچانے والے مستند ذرائع سے امداد بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی کراچی سے قبل از حج پرواز کا آغاز
انہوں مزید کہا کہ حج نہ کرنے والے افراد یہ رقم پاکستان میں فلسطینی سفارت خانہ، یا وزیراعظم کے فلسطین کیلئے فلسطین فنڈز میں جمع کروا دیں۔
واضح رہے رواں برس حج کوٹے کے تحت پرائیوٹ حجاج کی رجسٹریشن کا آغاز تاخیر سے کیا گیا جس کے نتیجے میں 67 ہزار عازمین حج کرنے سے محروم رہ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News