
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
محکمہ موسمیات اور متعلقہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ممکنہ آفٹر شاک کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں: سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News