
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں، گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لیےبہت اہم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پانی کانصف حصہ گلیشیئرزسے حاصل ہوتاہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کےگلیشیئرزتیزی سےپگھل رہےہیں، 2022 میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سےپاکستان کو سیلاب اورطوفانی بارشوں کاسامناکرناپڑا۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کا اخراج نصف فیصدسےبھی کم ہے، پاکستان دنیاکے 10 ممالک میں شامل ہےجوماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، اس تبدیلی کے باعث ایکوسسٹم بھی متاثرہورہاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنےکیلئےاپنی ذمےداریاں پوری کریں، ترقی یافتہ ملک ترقی پذیرممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ؛ پاکستان کا بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ
شہباز شریف نے مزید کہا کہ گلیشیئرزکےتحفظ اورچیلنجزپرجامع گفتگوپرتاجک صدرکومبارباد پیش کرتاہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News