Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر کا حل؛ پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم

Now Reading:

مسئلہ کشمیر کا حل؛ پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم
مسئلہ کشمیر کا حل؛ پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے جنگ بندی معاہدے کی حمایت کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ اور دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہے اور پاکستان اس معاہدے کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جو جنوبی ایشیا اور عالمی امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی کا اظہار

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی منصفانہ اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق، بالخصوص ان کے ناقابلِ تنسیخ حق خودارادیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی ہمہ جہتی شراکت داری سمیت تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر