آئی ایم ایف کے سر براہ نتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بجٹ پر بات چیت مثبت رہی۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق آئی ایم ایف کے مشن نے نتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، جس کا آغاز 19 مئی سے ہوا تھا۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس دورے کا مقصد پاکستان میں آئندہ بجٹ کی حکمت عملی میں مشاورت کرنا تھا۔
آئی ایم ایف کے سربراہ نتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بجٹ کی تجاویز پر مشاورت ہوئی ہے، اس مشاورت کا مقصد یہی تھا کہ 2024 کے قرض پروگرام میں اصلاحات پر عمل درآمد جاری رہے۔
نتھن پورٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان 1.6 فیصد سرپلس پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کرے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے، آئی ایم ایف یہ بھی چاہتا ہے کہ آئندہ بجٹ میں اخراجات کی ترجیحات پرمشاورت ہو۔
اعلامیے کے مطابق بجٹ مشاورت میں توانائی کی اصلاحات اور پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کے لیے بات چیت ہوئی، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے بنیادی اصلاحات پر بھی مشاورت ہوئی، معاشی پالیسی مضبوط اور دیرپا بنانے کے لیے زور دیا گیا تاکہ کوئی خلا نہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ کب پیش ہو گا، ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
آئی ایف نے مطالبہ کیا کہ معاشی پالیسی کے لیے مانیٹری پالیسی سخت بنائی جائے، آئی ایم ایف اعلامیہ
اسٹیٹ بینک افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی بنائے، پاکستان میں آئندہ مالی سال افراط زر کی شرح 5 سے 7 فیصد کے مقررہ ہدف تک کنٹرول رکھی جائے، آئندہ مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھے جائیں، پاکستان میں کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق رکھا جائے تاکہ بیرونی دباؤ کو برداشت کرسکے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دورہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کے مشکورہیں، تعمیری بات چیت کرنے پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان کے معاشی پالیسی میں استحکام کے لیے کاربند رہنا قابل ستائش ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آئندہ بھی جاری رہے گی، موجودہ قرض پرگرام موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق فنڈنگ پر آئی ایم ایف وفد 2025 کی دوسری ششماہی میں دوبارہ پاکستان آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
