Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو اپنے ایٹمی سلامتی کے نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے، دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستان کو اپنے ایٹمی سلامتی کے نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے، دفتر خارجہ
پاکستان کی بیروت اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ  پاکستان کو اپنے جامع ایٹمی سلامتی کے نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔

سابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ستم ظریفی ہے کہ جان بولٹن کا یہ بیان راج ناتھ سنگھ کے ایک بیان سے متاثر ہو کر آیا، راج ناتھ سنگھ ہندو انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں،  اور بارہا پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری قیادت کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کے بجائے اس بات پر زیادہ تشویش ہونی چاہیے کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیار ایسے افراد کے کنٹرول میں ہیں، جو پاکستان اور مسلمانوں کے واضح دشمن ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کا کنٹرول رکھنے والے افرادخود فریبی پر مبنی خطرناک خیالات رکھتے ہیں، بھارتی سیاسی منظرنامے، میڈیا، اور معاشرے میں بڑھتی انتہا پسندی، ایٹمی سلامتی کے حوالے سے حقیقی خدشات کو جنم دیتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  خدشات اس وقت مزید سنگین ہو جاتے ہیں جب بھارت میں ایٹمی بلیک مارکیٹ کے تسلسل کو مدِنظر رکھا جائے، ایٹمی بلیک مارکیٹ کا وجود جوہری سلامتی کے نظام کی سنگین خامیوں کو ظاہر کرتا ہیں، حساس جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی اسمگلنگ کے بار بار پیش آنے والے واقعات سے سنگین خامیاں ظاہر ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر