
عید کی تعطیلات کے پیش نظر بجٹ پیشں کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کا امکان ہے، جس کے لیےکیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو چھٹیاں ہوں گی، عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا، جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایک ہی روز این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ سمیت آزاد کشمیر کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا، وزارت خزانہ
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دی جاتی ہے، اور اجلاس دن بھر جاری رہتا ہے، ذرائع
این ای سی کے اجلاس اور بجٹ پیش کرنے میں روایتی طور پر دو دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News