Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک صدر کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت پر پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

Now Reading:

ترک صدر کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت پر پاکستان سے یکجہتی کا اظہار
ترکیہ ایک پرامن حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ اقدام نے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

صدر اردوان نے پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران نشاندہی کی کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی تھی، جسے بھارت نے رد کر کے جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا راستہ اپنایا۔

ترک صدر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ایک پرامن حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کا دیرینہ اور قابلِ اعتماد دوست ہے، اور ترک قوم پاکستان کے سفارتی اقدامات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ہی خطے کے دیرپا استحکام کا راستہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر