Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان؛ مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 7 جوان شہید

Now Reading:

بلوچستان؛ مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 7 جوان شہید
بلوچستان؛ مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 7 جوان شہید

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دہشت گردوں کی جانب سے نصب کردہ آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دھماکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے کیا گیا جو بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کررہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہدا میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج جہنم واصل کردیے

Advertisement

آئی ایس پی آر نے اس بزدلانہ اور گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مجرموں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پوری قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں اور بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی دشمن کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں اور پاکستانی سرزمین پر بھارت اور اس کی پراکسیز کے مذموم عزائم کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر