پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ملک کے 4 بڑے شہروں میں فضائی سفر کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔
ملک بھر میں ایک بار پھر ایئرپورٹس کا آپریشن بحال ہوگیا ہے تاہم انتظامی مسائل سے فلائٹس آپریشن شدید متاثر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے آج کی 149 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے بھارتی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
علاوہ ازیں امارات، اتحاد، ترکش، عربیہ، سعودی، گلف ایئر نے بھی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔
آپریشن بحالی سے اب تک کراچی ایئرپورٹ سے صرف 7 پروازیں ہی اپریٹ کی جاسکیں ہیں، جبکہ ایئرپورٹس کی بندش سے گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئی، 130 منسوخ اور 24 متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
