Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب پاکستان مارے گا تو پھر بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں، پوری دنیا جان جائے گی، آئی ایس پی آر

Now Reading:

جب پاکستان مارے گا تو پھر بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں، پوری دنیا جان جائے گی، آئی ایس پی آر
جب پاکستان مارے گا تو پھر بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں، پوری دنیا جان جائے گی، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مشترکہ پریس بریفنگ میں بھارت کی جانب سے جاری جھوٹے الزامات، فضائی اور ڈرون حملوں اور ان کے جواب میں پاکستان کی مؤثر حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے آنے والی ہر سرگرمی کو باریک بینی سے مانیٹر کر رہا ہے۔ بھارتی فوج نے امرتسر میں خود اپنے جنرل ایریا کو نشانہ بنایا اور پروپیگنڈا کیا کہ یہ حملہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت نے مجموعی طور پر چار پروجیکٹائل فائر کیے جن میں سے ایک پاکستان کے علاقے ڈنگہ میں گرا جب کہ تین اپنے ہی علاقے میں گرا کر الزام پاکستان پر لگا دیا۔ ڈنگہ میں گرنے والے پروجیکٹائل کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ حقائق کو بے نقاب کیا جاسکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے 15 مقامات پر حملہ کیا، مگر 21 ویں صدی میں ہر چیز مانیٹر ہوتی ہے اور اب ایسی جھوٹی کہانیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بھارت کو اپنے فلمی سنیما سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں آنا چاہیے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے بھارت کے 29 ڈرونز مار گرائے جن میں سے ایک حملے میں پاک فوج کے چار جوان زخمی بھی ہوئے۔ بھارت اگر ڈرامہ ہی کرنا چاہتا تو کم از کم کھیتوں میں رکھے پرزوں کے ساتھ آگ ہی لگا دیتا۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جب پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا خود دیکھے گی، کسی بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پاکستان نے 2019 میں بھارتی جارحیت کا جواب چائے سے دیا تھا اس بار چائے وہاں بھجوا دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا اور پاکستان کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بھارت پاکستان میں سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جب کہ پاکستان بھارتی پنجاب میں کسی شہری کو نشانہ بنانے کی تردید کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آغاز کردیا ہے، اب وقت جگہ اور ٹارگٹ کا تعین ہم کریں گے

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی دوبارہ جارحیت کی کوشش، پاکستانی افواج کا بھرپور ردِعمل

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور بھارتی جھوٹے دعوؤں کے باوجود مؤثر دفاع جاری رکھے گا جب کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 75 سے 80 طیاروں کا مقابلہ کرتے ہوئے پانچ جہاز مار گرائے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان پر حملوں کے بعد میزائل اور ڈرونز کا جواب دینا پاکستان کا حق ہے اور مسلح افواج، فضائیہ اور نیوی مکمل الرٹ ہیں۔ اگر بھارت نے کوئی “ایڈونچر” کیا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر