
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل سے عوامی جمہوریہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کریں گے، جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مکمل حمایت پر چینی قیادت سے اظہار تشکر کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے چینی حکومت اور عوام کو تشکر اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے بعد چین نے بھارت کو بڑا دھچکا دے دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اور چینی حکام کے درمیان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اور چین کی قیادت خطے میں امن و سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی 19 سے 21 مئی تک چین کا دورہ کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News