Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیسری قومی انسداد پولیو مہم شروع؛ ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

Now Reading:

تیسری قومی انسداد پولیو مہم شروع؛ ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
تیسری قومی انسداد پولیو مہم شروع؛ ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

پاکستان میں بچوں کو معذور بنانے والی موزی بیماری پولیو کی روک تھام کے لیے ویکسین کے قطرے پلانے کی 2025 کی تیسری مہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان اور افغانستان میں اس بار بیک وقت انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے تا کہ پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ مہم یکم جون تک جاری رہے گی، جس کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی مہم کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کو “اصل ہیرو” قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: انسداد پولیو مہم سے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کریں گے، وزیراعظم

مصطفیٰ کمال نے والدین سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، یہ صرف ایک قطرہ نہیں، بلکہ آپ کے بچوں کی صحت، مستقبل اور زندگی کا تحفظ ہے۔

وزیر صحت نے خبردار کیا کہ پولیو ایک مستقل معذوری کا سبب بن سکتا ہے، جس کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی اس بیماری سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں عوامی نمائندوں کی شمولیت سے چلائی گئی انسداد پولیو مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ویکسین سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ والدین منفی پروپیگنڈے کو رد کرتے ہوئے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اس مہم کا حصہ بنیں، تاکہ پاکستان بھی جلد ان ممالک کی صف میں شامل ہو سکے جہاں پولیو کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر