Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کا سرپرست اعلیٰ ’’فتنہ الہندوستان‘‘ قرار

Now Reading:

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کا سرپرست اعلیٰ ’’فتنہ الہندوستان‘‘ قرار
بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کا سرپرست اعلیٰ ’’فتنہ الہندوستان‘‘ قرار

بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشت گرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئیں۔

معرکہ حق ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار  ہوچکی ہے جب کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب ہوچکی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشت گرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہیں جب کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار اسکول بس حملے میں زخمی مزید 2 طالبات شہید

Advertisement

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کے کالعدم تنظیموں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ سرکاری روابط بھی قائم ہیں، بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ  بھارتی میڈیا بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی میں پیش پیش ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر سب سے پہلے بھارتی میڈیا دیتا ہے، دہشت گردانہ حملے کی خبربھارتی ذرائع ابلاغ کے اکاؤنٹس سے جاری ہوتی ہے جسے بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

بعض بھارتی چینلز اور اینکرز تو یہاں تک مشورے دے رہے ہیں کہ کالعدم تنظیموں کے دفاتر دہلی میں کھول دیے جائیں اور انہیں ریاستی سطح پر معاونت فراہم کی جائے تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا سکے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی فوج کا جنگی جنون نہ صرف جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے بلکہ یہ رویہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سانحہ خضدار کےلئے بھارتی فنڈنگ کاواضح ثبوت،آڈیو سامنے آگئی

ماہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی، پراکسی نیٹ ورکس کی سرپرستی اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کا فوری اور مؤثر نوٹس لیا جائے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے تحت کئی دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا ہے جس کے بعد بھارت کی جانب سے بوکھلاہٹ میں مزید پراکسی کارروائیاں تیز کردی گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر