Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا بزدلانہ حملہ؛ پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

Now Reading:

بھارت کا بزدلانہ حملہ؛ پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا
بھارت کا بزدلانہ حملہ؛ پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: بھارت کے بزدلانہ حملے بعد پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کا ایک اور ڈرون پاکستان رینجرز نے مار گرایا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کے ذریعے در اندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی، تاہم پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے۔

بھارت کے 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

Advertisement

اس سے قبل پاک فوج نے دشمن کو مؤثر اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے تباہ کیے، اس کارروائی میں بھارتی انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

ایک بھارتی جنگی طیارہ بھٹنڈا میں جبکہ دوسرا اکھنور کے علاقے میں مار گرایا گیا، پاک فضائیہ نے دشمن کا تیسرا رافیل طیارہ، جو 17 ناٹیکل میل دور ایوانتی پورہ کے جنوب مغرب میں موجود تھا، کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

مزید پڑھیں: بزدلانہ وار کے بعد بھارت کو شکست،5بھارتی طیارے ایک ڈرون اور فوجی بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ

اس کے علاوہ پاکستان نے کوٹلی لوہاراں کے علاقے میں بھارت کے دو ڈرون بھی مار گرائے، تباہ کیے گئے طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ-29 اور ایک SU-30 شامل ہیں۔

بھارتی جنگی طیارے اُس وقت نشانہ بنے جب وہ بھارتی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ آور ہو رہے تھے جبکہ اس دوران پاک فضائیہ کے تمام طیارے مکمل طور پر محفوظ رہے۔

بھارت کی دفاعی حکمتِ عملی پر سوالیہ نشان

Advertisement

رافیل طیارے، جنہیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس جنگی مشینری سمجھا جاتا ہے، بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی بھارت نے فرانس سے مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم حالیہ ناکامی نے ان طیاروں کی کارکردگی اور بھارت کی دفاعی حکمتِ عملی پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

اس واقعے کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا اور عسکری حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کئی تجزیہ نگاروں نے دفاعی حکمتِ عملی پر تنقید کرتے ہوئے اس ناکامی کو سنگین غفلت قرار دیا ہے۔

ادھر اس واقعے کے اثرات عالمی سطح پر بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں، کیونکہ رافیل طیارے تیار کرنے والی فرانسیسی کمپنی “ڈیسالٹ ایوی ایشن” کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، حالانکہ گزشتہ پانچ روز میں ان کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بھارت کا بزدلانہ حملہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے 6مقامات بہالپور، کوٹلی، مظفر آباد سمیت دیگر علاقوں میں فضا سے میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 8 پاکستانی شہید، خاتون اور مرد سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

جواب میں پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے ایک ڈرون مار گرائے،متعدد فوجی نتصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا، تاہم صبح ہوتے ہی بھارت نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر