
بھارتی دہشت گردی کے شواہد اقوام عالم کے سامنے لانے کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا یکجہتی کا اظہار
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی جماعتوں کو ’’ان کیمرہ‘‘ بریفنگ میں بھارتی دہشت گردی کے شواہد اقوام عالم کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر ایک اہم “ان کیمرہ” بریفنگ دی.
اجلاس میں بھارت کی اندرونی انتہا پسندی، اقلیتوں پر مظالم اور خطے میں دہشتگردی کو فروغ دینے کے عزائم پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
بریفنگ کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات خصوصاً جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ان شواہد کو جلد عالمی برادری کے سامنے رکھا جائے گا تاکہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کامیاب تجربہ؛ پاکستان نے بھارت کو سخت پیغام دے دیا
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بھارت پہلگام جیسے خود ساختہ حملے کرکے پاکستان پر الزامات لگاتا رہا ہے لیکن وہ آج تک کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ اس کے برعکس پاکستان کے پاس کئی دہشت گرد حملوں میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
شرکاء نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت کو پاکستان کی “ریڈ لائن” قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شرکاء نے اعادہ کیا کہ بھارت کو کسی صورت کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل نہیں کرنے دی جائے گی۔
اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور دشمن کو متحد اور مضبوط پاکستان کا پیغام دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News