Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی مویشی منڈی میں جانوروں کی بہار؛ سہولیات سے بیوپاری و شہری خوش

Now Reading:

کراچی مویشی منڈی میں جانوروں کی بہار؛ سہولیات سے بیوپاری و شہری خوش
کراچی مویشی منڈی میں جانوروں کی بہار؛ سہولیات سے بیوپاری و شہری خوش

کراچی: نادرن بائی پاس پر قائم مویشی دوست منڈی 2025 اپنے 26 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے، جہاں 1100 ایکڑ رقبے پر قربانی کے ہزاروں جانوروں کی موجودگی نے میلے کا سماں پیدا کررکھا ہے۔

کراچی کی مویشی دوست منڈی میں ملک بھر سے خصوصاً پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر سے بیل، بچھڑے، اونٹ، بکروں اور دیگر جانوروں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

منڈی میں سبی، ساہیوال، چولستانی، آسٹریلین اور سندھی نسل کے جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جب کہ نقش و نگار والے اونٹ، ٹاپری، سندھی اور کاموری نسل کے بکروں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وی وی آئی پی، وی آئی پی اور سفائر بلاکس میں موجود بھاری بھرکم جانور منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق منڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں کی سہولت کے لیے متعد سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں ہر جانور کے لیے 30 لیٹر مفت پانی، آدھی پارکنگ فیس، 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی، موبائل اے ٹی ایم اور فوڈ اسٹریٹ شامل ہیں۔

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے بتایا کہ شہری رات بھر پرامن ماحول میں نہ صرف قربانی کے جانوروں کا معائنہ کر رہے ہیں بلکہ فوڈ اسٹریٹ سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مارشلنگ ایریا میں جانوروں سے لدی ہیوی گاڑیوں کی آمد و رفت دن رات جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر بلاک کے سامنے موبائل بینک اور اے ٹی ایم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ بیوپاری اور خریدار مالی امور میں آسانی سے لین دین کرسکیں۔

دوسری جانب مویشی منڈی کی پارکنگ ایریا سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز پر پارکنگ کنٹریکٹر عدنان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی من گھڑت ویڈیوز کا مقصد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹری پوائنٹس پر والینٹیئرز تعینات کیے ہیں جو پارکنگ پاسز کی جانچ کرتے ہیں تاہم بعض افراد بلاوجہ ویڈیوز بناتے اور عملے سے الجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال پارکنگ سسٹم کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے تاکہ جعلی کارڈز کی فوری شناخت ممکن ہو۔ اب تک کئی جعلی کارڈز پکڑے جا چکے ہیں۔

عدنان کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی میں آنے والے شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درست کارڈز دکھا کر داخل ہو رہے ہیں جب کہ شرپسند عناصر جان بوجھ کر غلط بیانی سے منڈی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر نہ صرف اس شہر بلکہ اُن غریب بیوپاریوں کے بھی دشمن ہیں جو دور دراز سے اپنے جانور شہریوں تک پہنچانے کے لیے آئے ہیں تاکہ ہر شہری کو قربانی کے لیے معیاری جانور اس کی دہلیز پر مہیا ہوسکے۔

واضح رہے کہ منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ عیدالاضحی تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر