اسلام آباد: سرکاری پاور پلانٹس کی نجکاری کے بعد ملازمین کی منتقلی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
حکومت نے اپنی تمام سرکاری پیداواری کمپنیوں کے پاور پلانٹس کو فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے، جن کی تعداد 29 ہے اور جن کی پیداواری صلاحیت چار ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، ان پاور پلانٹس کی مجموعی ریزرو قیمت 40 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔
موجودہ دستاویزات کے مطابق سرکاری پیداواری کمپنیوں اور پاور پلانٹس میں کل ملازمین کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہے، جن میں سے کچھ ملازمین کو مستقبل میں سرکاری تقسیم کمپنیوں (ڈسکوز) میں منتقل کیا جائے گا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کل 1127 ملازمین کو مختلف سرکاری تقسیم کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا، جن میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 259، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 159، میپکو میں 309، لیسکو میں 55، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 97، گیپکو میں 23، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 22 ملازمین شامل ہیں۔
اسی طرح آئسکو میں 54، پیسکو میں 40، ٹیسکو میں 1 اور ہزارہ میں 4 ملازمین کو بھی سرکاری تقسیم کمپنیوں میں منتقل کیا جائے گا۔
یہ اقدام نجکاری کے عمل کے تحت سرکاری پاور پلانٹس کے مستقبل کے انتظامات کا حصہ ہے، جس کے ذریعے ملازمین کی مناسب جگہ منتقلی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
