Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف

Now Reading:

حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف

وفاقی حکومت نے  بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے  انکم ٹیکس میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ 26-2025 پیش کر دیا ہے۔

حکومت نے  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں پر ٹیکس کی شرح کم کردی ہے جس کے مطابق ماہانہ 50 ہزار تنخواہ حاصل کرنے والے پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

بجٹ 26-2025 میں ماہانہ 1 لاکھ روپے تنخواہ پر ٹیکس 25 سو سے کم کر کے 1250 روپے، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 10 ہزار سے کم کر کے 6 ہزار روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح ماہانہ 2 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 19 ہزار  167 روپے سے کم کر کے 13 ہزار 500 روپے، ماہانہ 2 لاکھ 25 ہزار تنخواہ پر ٹیکس 25 ہزار 417 روپے سے کم کر کے 19 ہزار 250  روپےکر دیا گیا ہے۔

Advertisement

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ماہانہ ڈھائی لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 31 ہزار 667 روپے سے کم کر کے 25 ہزار، جبکہ ماہانہ 3 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 45 ہزار 833 روپے سے کم کر کے 38 ہزار 833  روپےکر دیا گیا ہے۔

ماہانہ ساڑھے 3 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 61 ہزار 250  روپے سے کم کر کے 54 ہزار 250 روپے، ماہانہ 4 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 78 ہزار 750 روپے سے کم کر کے 71 ہزار 750 روپےکر دیا گیا، اس کے علاوہ 5  لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 1 لاکھ 13 ہزار 750 روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 6 ہزار 750 روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26؛ کابینہ کے جاری اخراجات میں دوگنا اضافہ تجویز

 بجٹ 26-2025 میں 5  لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 1 لاکھ 13 ہزار 750 روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 6 ہزار 750  روپے، ماہانہ ساڑھے 5 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 1 لاکھ 31 ہزار 250 روپے سے کم کر کے 24 ہزار 250  روپے مقرر کر دیا گیا،

ماہانہ 6 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 1 لاکھ 48 ہزار سے کم کر کے 1 لاکھ 41 ہزار، ماہانہ 8 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 2 لاکھ 18 ہزار سے کم کر کے 2 لاکھ 11 ہزار، جبکہ ماہانہ 10 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 3 لاکھ 17 ہزار سے کم کر کے 3 لاکھ 7 ہزار کر دیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ماہانہ 15 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 5 لاکھ 10 ہزار سے کم کر کے 4 لاکھ 98 ہزار، ماہانہ 20 لاکھ تنخواہ پرٹیکس 7 لاکھ 2 ہزار سے کم کر کے 6 لاکھ 89 ہزار جبکہ ماہانہ 25 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 8 لاکھ 95 ہزار سے کم کر کے 8 لاکھ 79 ہزار مقرر کردیا گیاہے۔

Advertisement

بجٹ دستاویز  کے مطابق ماہانہ 28 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 10 لاکھ 10 ہزار سے کم کر کے 9 لاکھ 94 ہزار جبکہ ماہانہ 30 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 10 لاکھ 87 ہزار سے کم کر کے 10 لاکھ 70 ہزار مقرر کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر