اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کے کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے دو رکنی پراسیکیوٹر ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
پراسیکوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔
یہ پراسیکیوٹرز کی ٹیم تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی اور کیس کی تحقیقات میں مدد فراہم کرے گی۔
علاوہ ازیں، یہ ٹیم چالان کی تیاری اور اس کی مکمل جانچ پڑتال کرے گی تاکہ کیس کا چالان مضبوط اور مکمل ہو۔
پراسیکیوٹرز کی اس ٹیم کی تعیناتی کا مقصد مقدمے کی کارروائی کو مضبوط بنانا اور جلد از جلد انصاف فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 2 جون 2025 کو 22 سالہ ٹک ٹاکر عمر حیات عرف ‘کاکا’ نے مبینہ طور پر دوستی کی خواہش مسترد کیے جانے پر 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کیا اور اسے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
