Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں زلزلوں کی لہر؛ یکم جون سے 19 جھٹکے ریکارڈ، اصل وجہ کیا؟

Now Reading:

کراچی میں زلزلوں کی لہر؛ یکم جون سے 19 جھٹکے ریکارڈ، اصل وجہ کیا؟
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدید خوف وہراس

کراچی: شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ شدت 3.6 اور کم ترین شدت 2.1 درج کی گئی، تاہم زلزلوں کی اس غیرمعمولی لہر نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

ارلی سونامی وارننگ سیل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ جھٹکے ضلع ملیر میں محسوس کیے گئے جبکہ دیگر جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی اور ڈی ایچ اے کے شمال مشرقی حصوں میں ریکارڈ ہوئے۔

لانڈھی فالٹ لائن متحرک

چیف میٹرولوجسٹ اور سونامی وارننگ سینٹر کے سربراہ امیر حیدر لغاری کے مطابق ان جھٹکوں کی بنیادی وجہ لانڈھی فالٹ لائن کا متحرک ہونا ہے، جو کئی دہائیوں بعد دوبارہ فعال ہوئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ فالٹ لائن سے توانائی کا آہستہ اخراج جاری ہے، جو کسی بڑے زلزلے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

سربراہ سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ یہ عمل آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، جس دوران معمولی شدت کے مزید جھٹکے آسکتے ہیں، تاہم جھٹکوں کی کم گہرائی (10 کلومیٹر تک) کے باعث انہیں زمین پر زیادہ شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کیلئے احتیاطی تدابیر

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کی عمارتوں کو کم از کم 6 شدت کے زلزلے برداشت کرنے کے قابل ہونا چاہیے، اگر گھروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں تو یہ انفراسٹرکچر کی کمزوری کی علامت ہو سکتی ہے، جسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

Advertisement

ماہرین نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ فالٹ لائن اس وقت اپنے معمول پر واپس آنے کے عمل سے گزر رہی ہے اور مسلسل جھٹکوں کا آنا، خطرہ نہیں بلکہ توانائی کے تدریجی اخراج کی علامت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر