
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیاروف سیدوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ کے درمیان پاک-ازبک دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی، جو 21 اور 22 جولائی کو استنبول، ترکی میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ازبکستان کا خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول میں ہونے والے اجلاس کے دوران باہمی ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات او آئی سی کے پلیٹ فارم پر باہمی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News