
اسلام آباد: پاک فضائیہ کے مایہ ناز نمبر 15 کوبرا اسکواڈرن کو آج اپنی 69 ویں سالگرہ منانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
دفاع وطن میں بے مثال کردار ادا کرنے والا یہ اسکواڈرن اپنی بہادری، مہارت اور کامیاب فضائی مشنوں کی بدولت ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔
5 جون 1956 کو مارِ پور ایئربیس پر قائم ہونے والا یہ اسکواڈرن وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کرتا ہوا جدید ترین طیاروں سے لیس ہو چکا ہے۔
ماضی میں کوبرا اسکواڈرن نے ایف-86 سیبرز، میراج، شینینگ ایف-6 اور ایس 7 پی جی جیسے طیارے استعمال کیے جب کہ آج یہ اسکواڈرن 4.5 جنریشن جے-10 سی جنگی طیاروں سے لیس ہے۔
رافیل اور بھارتی طیاروں کے خلاف نمایاں کامیابیاں
کوبرا اسکواڈرن کو بھارتی فضائیہ کے خلاف کئی بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ خاص طور پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں جے-10 سی طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
کوبرا اسکواڈرن کے طیارے 3 رافیل، مگ-29، میراج 2000 اور ایس یو-30 جیسے جدید بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔
تاریخ ساز لمحے
1959 میں عید کے روز 10 اپریل کو اسکواڈرن نے روات کے قریب بھارتی کینبرا بمبار طیارہ مار گرایا جو پاک فضائیہ کی تاریخ میں پہلا فضائی شکار تھا۔
1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی کوبرا اسکواڈرن نے شاندار فضائی معرکے لڑے اور دشمن کے کئی طیارے تباہ کیے۔
2019 میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران اسکواڈرن کے میراج طیاروں نے بھارتی ٹارگٹس پر پریسیژن اسٹرائیکس کرکے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔
نمبر 15 اسکواڈرن کا یہ سفر قربانی، بہادری اور کامیابیوں سے لبریز رہا ہے۔ رافیل جیسے جدید ترین طیاروں کے خلاف ان کی فتوحات نہ صرف قومی فخر ہیں بلکہ یہ پاکستان کی فضائی قوت کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News