
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔
مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن بھی مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، قربانی کی گوشت کی مستحق افراد میں تقسیم، مہمانوں کی آمد اور دعوتوں کا اہتمام بھی جاری ہے۔
اس موقع پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی کا کام بھی جاری ہے، جبکہ کچھ شہروں سے ناقص انتظامات کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ،سنت ابراہیمیؑ کی پیروی جاری،شہدائے معرکہ حق کوسلام عقیدت
ملک بھر میں شہری اپنی استطاعت مطابق چھوٹے اور بڑے جانور قربان کر رہے ہیں، جبکہ کئی شہروں عید میلے بھی لگے ہوئے ہیں، جہاں بچے اونٹ، تانگے کی سواری اور جھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ماہرینِ صحت نے عید کے موقع پر مرغن کھانوں خصوصاً گھی، تیل اور تیز مسالوں کو کم مقدار میں استعمال مشورہ دیا ہے، تاکہ آپ صحت کے ساتھ عید کے مزےدار پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News