Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر اور وزیراعظم کی قوم و امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

Now Reading:

صدر اور وزیراعظم کی قوم و امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم اور عالمِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اپنے پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے عید قرباں کو ایثار، قربانی اور اطاعت کا عظیم درس قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کو زندہ کرنے کا دن ہے، حضرت ابراہیمؑ کی سنت ہمیں اللہ کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرنے، اطاعت اور قربانی کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ یہ بابرکت دن امت مسلمہ کے لیے خیر، برکت اور اتحاد کا ذریعہ بنے۔

آصف علی زرداری نے زور دیا کہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقے کی دل کھول کر مدد کی جائے، کیونکہ یہی اصل قربانی ہے۔

صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اللہ کی اطاعت میں ہی فرد اور قوم کی کامیابی ہے، ہمیں حضرت ابراہیمؑ کے جذبہ ایثار و قربانی کی روح سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں اخوت، بھائی چارہ اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتی ہے، جسے تاقیامت عبادت کا درجہ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کا پیغام صرف جانور ذبح کرنے تک محدود نہیں بلکہ نفس، خواہشات اور ذاتی مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لیے قربان کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایثار و قربانی جیسی صفات قوموں کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں اور یہی جذبہ ہمیں قومی یکجہتی، معاشرتی بھلائی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی جاری

انکا کہنا تھا کہ بھارتی حملے کے خلاف قوم نے اتحاد سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع، وقار اور خودمختاری کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

Advertisement

شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھنا چاہیے جو آج بھی ظلم، جبر اور بھوک کا شکار ہیں۔

وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک طاقتور اور کامیاب ملک بنانے کے لیے قومی اتحاد، ایثار اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر، اجتماعی ترقی، خوشحالی اور خود کفالت کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم، امت مسلمہ کی عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے اور وطن عزیز کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر