
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کی جوہری صلاحیت کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی غیر ذمہ دار جوہری پالیسیوں پر ہوشیار اور فکرمند ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک ایسا ملک ہے جو نہ تو کسی بین الاقوامی جوہری ضابطے کا پابند ہے اور نہ ہی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے(این پی ٹی) یا کسی دیگر بین الاقوامی فریم ورک کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان تمام بین الاقوامی جوہری معاہدوں کا دستخط کنندہ ہے اور اپنی جوہری صلاحیت کو صرف ملکی دفاع اور عوام کی فلاح کے لیے استعمال کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: حیفہ پر پھر ایرانی بائپرسونک میزائلوں کی یلغار،عمارتیں ملبے کا ڈھیر، ہرطرف آگ،20 صیہونی ہلاک
وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان کی جوہری پالیسی دفاعی نوعیت کی ہے اور ہم اپنے کسی پڑوسی کے خلاف تسلط پسندانہ عزائم نہیں رکھتے۔
انہوں نے اسرائیل کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس وقت جس انداز میں ظلم و جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ خطے میں بدامنی کا سبب بن سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے مغربی دنیا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی پشت پناہی کے ممکنہ تباہ کن نتائج کو سنجیدگی سے لے، کیونکہ اس بدمعاش ریاست کی جانب سے پیدا کردہ تنازعات پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News